مودی حکومت ملکی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے درپے،11ارب روپے سے زائد رقم صرف


مودی حکومت ملکی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے درپے،11ارب روپے سے زائد رقم صرف
اُردو آفیشل۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے ملک میں میڈیا پر اپنے حق میں پروپیگنڈہ کرنے کے لئے 100 یا 200 کروڑ روپے نہیں پورے 11 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے۔ میڈیا کو بکا کہنے والے بی جے پی کے حامیوں کیلئے یہ خبر ہوش اڑادینے والی ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اس حقیقت کا انکشاف آر ٹی آئی کے ذریعہ ہوا ہے۔ نوٹ بندی کو لے کر اپوزیشن کے کٹہرے میں کھڑی بی جے پی حکومت اس انکشاف کے بعد اور گھرسکتی ہے۔ آر ٹی آئی کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے اندر اندر اپنے حق میں میڈیا پروپگنڈہ کرانے کیلئے 11 ارب روپے سے زائد خرچ کئے ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کے آر ٹی آئی کارکن رام ویر تور نے /29 اگست 2016 کو اطلاعات و نشریات کی وزارت سے حق اطلاعات کے ذریعے پوچھا تھا کہ مرکز میں وزیراعظم مودی نے حکومت بنانے سے لے کر اگست 2016 تک اشتہارات پر کتنا سرکاری پیسہ خرچ کیا ہے۔ تین ماہ بعد جب آر ٹی آئی کے ذریعے جو جواب حاصل ہوا اسے دیکھ کر آپ ضرور چونک جائیں گے۔اس آر ٹی آئی جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں مودی حکومت اشتہارات پر 11 ارب روپے سے بھی زیادہ خرچ کرچکی ہے۔ آر ٹی آئی کے ذریعے وزارت سے ملے اشتہارات کی معلومات میں بتایا گیا کہ براڈ کاسٹنگ ، کمیونٹی ، ریڈیو ، انٹرنیٹ ، دوردرشن ، ڈیجیٹل سنیما ، پروڈکشن ، ٹیلی کاسٹ اور ایس ایم ایس کے علاوہ دیگر اخراجات شامل ہیں۔ ان میں گزشتہ تین سالوں میں مودی حکومت کی جانب سے قریب 11 بلین روپئے سے بھی زیادہ روپیہ خرچ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شیوسینا نے اپنی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت کو ان الفا ظ کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا کہ اچھے دن کے لفظ صرف حکومت کے اشتہارات میں ہی دیکھائی دے رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے۔