منشیات کے متعلق ایرانی پالیسی میں زبردست تبدیلی،منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی سپلائی خود ایرانی حکومت کرے گی


منشیات کے متعلق ایرانی پالیسی میں زبردست تبدیلی،منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی سپلائی خود ایرانی حکومت کرے گی
اُردو آفیشل۔ ایران میں جرائم پیشہ عناصر کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں مگر اب حیران کن طور پر ایران میں منشیات کے عادی افراد میں حکومت کی جانب سے منشیات تقسیم کی جائے گی ۔

”العربیہ “ کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ حسن نوزروزی کا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کو حکومتی واو¿چرز کے ذریعے ہلکی نوعیت کی منشیات تقسیم کرنے سے متعلق قانونی بِل کا منصوبہ موجود ہے۔اس اقدام کا مقصد سمگلروں اور منشیات کے عادی افراد میں تعلق ختم کرنا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی اِلنا نے نوروزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منشیات کے عادی افراد میں واو¿چرز کی تقسیم اسی طرح ہو گی جیسا کہ شاہ ایران کے زمانے میں ہوا کرتی تھی۔ اس وقت تمام مذہبی مراجع حکومت کے ذریعے منشیات کی تقسیم پر آمادہ تھے۔ نوروزی کے مطابق اس تجویز کا مقصد منشیات کے عادی افراد اور اس کے اسمگلروں کے درمیان تعلق ختم کرنا ہے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ منصوبے کے تحت حکومت منشیات کے عادی افراد کوہلکی نوعیت کی منشیات فراہم کرے گی تا کہ وہ بتدریج اس لعنت سے چھٹکارہ پا سکیں۔ اس طرح یہ لوگ منشیات کے اسمگلروں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے سرکاری طور پر حکومت سے منشیات حاصل کریں گے۔
نوروزی نے بتایا کہ ان تمام ترامیم کا اضافہ انسداد منشیات سے متعلق سابقہ قانون میں کیا گیا ہے۔
منشیات خریدنے کے واو¿چرز یا کوپن تقسیم کرنے کا منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں منشیات کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں موت کی سزا بے فائدہ ثابت ہو چکی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ برس کے دوران ایران میں منشیات سے متعلق جرائم کے 570 ملزمان کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔