افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑہتی ہوئی کاروایاں،دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ،20ہلاک،25سے زائد زخمی
اُردو آفیشل۔ افغان دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکامیں 20 افراد ہلاک اور25سے زائد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق کار بم دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں ہواجس میں 20 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔ترجمان کا کہنا ہے دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک دور تک سنی گئی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔