کشمیر کے مسلئے پر چین اور امریکہ کی ثالثی قبول نہیں،کشمیری وزیراعلیٰ


کشمیر کے مسلئے پر چین اور امریکہ کی ثالثی قبول نہیں،کشمیری وزیراعلیٰ
اُردو آفیشل۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر چین اور امریکہ سمیت کسی بھی دوسرے کی ثالثی کی ضرورت نہیں،یہ معاملات دونوں ملکوں کو آپس میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔چین کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے عمرعبداللہ کے مشورے کو انہوں نے یکسر مسترد کر دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالثی کا مشورہ دینے والے لوگ کشمیر کو عراق اور افغانستان بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اور چین سکم کے بارڈر پر آمنے سامنے ہیں،اور چین نے اپنی طرف سے اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا پیش کی تھی ، جسے بھارت نے کشمیرکو اپنا اندرونی مسئلہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔