شامی باغیوں کی فوج کے خلاف گھات لگا کر کاروائی،28سرکاری فوجی ہلاک
اُردو آفیشل۔ شام میں حکومت مخالف باغیوں نے گھات لگا کر کم از کم اٹھائیس سرکاری فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں نے یہ کارروائی شام کے مشرقی علاقے الغوطہ میں کی ہے۔ 2011میں صدر اسد کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت میں اب تک تین لاکھ تیس ہزار افراد ہلاک جب کہ کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔