بھارتی وزیراعظم مودی بھی سیر سپاٹوں کے شوقین نکلے

New Delhi: Prime Minister Narendra Modi addressing at the launch of a new mobile app 'BHIM' to encourage e-transactions during the ''Digital Mela'' at Talkatora Stadium in New Delhi on Friday. PTI Photo by Subhav Shukla (PTI12_30_2016_000126A)

بھارتی وزیراعظم مودی بھی سیر سپاٹوں کے شوقین نکلے
اُردو آفیشل۔ بھارتی وزیراعظم سیرسپاٹوں کے شوقین نکلے،اپنے تین سالہ دور حکومت میں49ممالک کا دورہ کیا۔بھارتی وزیر مملکت وی کے سنگھ کی جانب سے راجیا سبھا کے اجلاس میں تحریری طور پر آگاہ کیاگیا کہ وزیراعظم مودی نے2014ء کی پہلی سہ ماہی میں 8ممالک کا دورہ کیا جس کا آغاز بھوٹان سے کیا گیا تھا جبکہ رواں سال کے آخری سات ماہ میں10ممالک کا دورہ کیا۔راجیا سبھا کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر مودی نے اپنے 3سالہ دور حکومت میں40 ممالک کا سفر کیا،ان دوروں کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے بھی کئے گئے.