امریکہ جنگ کے لیے تیار،شام کے شمالی علاقے میں امریکہ نے اپنا خفیہ ائر بیس قائم کر لیا


امریکہ جنگ کے لیے تیار،شام کے شمالی علاقے میں امریکہ نے اپنا خفیہ ائر بیس قائم کر لیا
اُردو آفیشل۔ امریکا نے شام کی جنگ میں زیادہ بڑے پیمانے پر کردار ادا کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، سیٹلائٹ مناظر سے پتا چلا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کو بانی کے قریب ایک خفیہ امریکی ائر بیس قائم کیا گیا ہے جس کی وسعت 235 فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔ علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ کے ارکان اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے داعش مخالف اتحاد کے ترجمان نے خفیہ امریکی بیس سے متعلق ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس بیس کو کولیشن کے ساتھ تعاون کے مقصد کے تحت ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر پلان کیا گیا ہے، یہاں 130 سی اور 17 سی کارگو طیاروں کے علاوہ 17سی گلوب ماسٹر جیٹ طیارے بھی لینڈنگ کر سکیں گے، رپورٹ کے مطابق اس خفیہ بیس کا محل وقوع بہت خفیہ رکھا گیا ہے.