امریکہ کی ٹیکنالوجی میں برتری،دنیا کا سب سے پہلا لیزر ہتھیار امریکی نیوی کے حوالے کر دیا گیا
اُردو آفیشل۔ دنیا کا پہلا ایکٹیو لیزر ہتھیارامریکی نیوی کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس دوران ایکٹیو لیزر سے پہلی بار ڈرون کونشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز پر نصب لیزر ویپن سسٹم کوئی سائنس فکشن یا تجرباتی نہیں بلکہ باقاعدہ ایک ہتھیار ہے جو گولی کی نسبت زیادہ بہتر اور انتہائی تیزی کے ساتھ نشانہ لگاسکتا ہے۔یہ فضا اور زمین دونوں جگہ پر نشانہ لگا سکتا ہے اور اس کی رفتار بین البراعظمی بلیسٹک میزائل سے 50 ہزار گنا زیادہ ہے۔