چین میں 2لاکھ لوگوں کو پاڑٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دی گئیں


چین میں 2لاکھ لوگوں کو پاڑٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دی گئیں
اُردو آفیشل۔ چین میں 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 210000افراد کو سزائیں دی گئیں ، یہ اعدادوشمار گذشتہ روز چینی کمیونسٹ پارٹی سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ہیں ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے ڈسپلنری واچ ڈاگ کے مطابق سزا پانیوالوں میں 38افسران صوبائی سطح یا وزارتی سطح کے ہیں ، ایک ہزار سے زیادہ کمشنری درجے کے جبکہ 8400کاؤنٹی لیول اور 129000دیہی علاقو سے تعلق رکھتے ہیں یا چھوٹے سرمایہ کار ہیں ، 2016ء میں 415000افراد کو پارٹی کے ضابطہ اخلاق یا دیگر بے قاعدگیوں پر سزائیں دی گئی تھی.