لندن (اردو آفیشل ) برطانیہ میں خاتون ٹیچر نے انتہائی شرمناک حرکت کا مظاہر ہ کر دیا جس کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ اس نے اپنی حوس پوری کرنے کیلئے 155سالہ طالب علم کی کفالت شروع کر دی ۔
”دی سن “ کے مطابق برطانیہ میں شادی شدہ خاتون ٹیچر اپنی ہی سکول میں زیر تعلیم 15سالہ لڑکے پر فدا ہو گئی جس نے حوس پوری کرنے کیلئے اس کی کفالت شروع کر دی تاکہ باآسانی یہ شرمناک کام کر سکے۔رینا کلور نامی اس خاتون نے رشتے داروں کی جانب سے گھر سے نکالے گئے طالب علم کو گود لے لیا ہے اور اس کی کفالت شروع کر دی ،خاتون تب سے لڑکے کوزبردستی جسمانی تعلقات پر مجبور کر رہی ہے۔ عدالتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 43سالہ خاتون نے سکول میں لڑکے کے نزدیک آنے کے بعد اس کی کفالت شروع کر دی تاہم ابتداءمیں لڑکے کو اپنی ٹیچر کی نیت کے بارے معلوم نہیں تھا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون نے لڑکے کو اس وقت جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا جب وہ اس کے ساتھ سو رہا تھا ۔خاتون ٹیچر کے اس اقدام کے بعد لڑکے نے گھر سے نکالے جانے کے خوف سے اپنی زبان بند رکھی اور خاتون کی مرضی کے مطابق رہنا شروع کر دیا ۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لڑکے نے ایک پیغام کے ذریعے اپنی ٹیچر پر واضح کیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ مزید جنسی تعلقات استوار نہیں کرنا چاہتا مگر ٹیچر نے جواب دیا کہ وہ اس عمل کو ختم کرنے کے حق میں نہیں ۔