وزیر داخلہ انتقال کر گئے


نیروبی (اردو آفیشل)کینیا کے وزیرداخلہ ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے کہاکہ بڑے دکھ سے اعلان کرناپڑ رہاہے کہ وزیرداخلہ سی ایس ریٹائرڈ جنرل جوزف اب اس دنیامیں نہیں رہے۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ کاانتقال ملک میں عام انتخابات سے ایک ماہ قبل ہواہے یعنی

ایک ماہ بعدملک میں عام انتخابات ہونے والے تھے۔پبلک سروس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے وزیرداخلہ کی موت کااعلان کیا۔وزیرداخلہ جنرل این کیسری کوطبیعت کی خرابی کے باعث نیروبی کے کیرن ہسپتال لایاگیاجہاں چیک اپ کے چندگھنٹے بعدہی ان کاانتقال ہوگیا۔ان کی موت کے حوالے سے مزیدتفصیلات سامنے نہیں آسکیں واضح رہے کہ کینیامیں 8اگست کوعام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ملک کے عوام اپنے صدرقانون سازوں اورمقامی نمائندوں کاانتخاب کریںگے۔کینیاکے 2007کے انتخابات میں فسادات پھوٹ پڑے تھے اورعوام کواب بھی یہ خدشہ ہے کہ اس قسم کی صورتحال دوبارہ پیدانہ ہوجائے۔احتجاج کی وجہ سے الیکشن میں تقریباً1200افرادکی موت واقع ہوگئی تھی لیکن اس کی نسبت 2013کے انتخابات میں صورتحال کافی مختلف تھی اورانتخابات کاانعقادپرامن طریقے سے ہواتھا۔وزیرداخلہ جنرل این کیسری کوطبیعت کی خرابی کے باعث نیروبی کے کیرن ہسپتال لایاگیاجہاں چیک اپ کے چندگھنٹے بعدہی ان کاانتقال ہوگیا۔ان کی موت کے حوالے سے مزیدتفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔