ماسکو(14ستمبر 2015)روس میں ایک ہی صبح تین سورج طلوع ہوتے دیکھے گئے جن کا نظارہ روس کے لاکھوں شہریوں نے کیا۔ اس فریبِ نظر کا انوکھا تجربہ مغربی شہر چیلیابنسک کے لوگوں کو ہوا جنہوں نے افق پر تین سورجوں کا نظارہ کیا اور کئی لوگوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک مقامی ماہر موسمیات کے مطابق یہ رجحان ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے ہونے کی وجہ سے آتا ہے کیونکہ وہ سورج کی کرنوں کو منعکس کرکے موڑ دیتے ہیں، اس میں کوئی خطرناک یا بڑی بات نہیں ۔ اس سے قبل چیلیابنسک کے لوگوں نے ایک اور غیر معمولی منظر دیکھا تھا کہ سڑکوں پر ہلکے نیلے رنگ کی برف باری ہوئی تھی۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایسٹر کے تہوار کے دنوں میں انڈوں کو رنگ کرنے والی ایک مقامی فیکٹری میں رنگ لِیک ہونے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے پاو¿ڈر والا رنگ ہوا میں شامل ہو گیا اور باہر سڑکوں پر پڑی ہوئی برف پر جم گیا تھا۔