دنیا بھر میں کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑیوں میں یہ ایک خوبی ہوتی ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو دیکھ کر اس کی پرفارمنس کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ ان کا مستقبل کیسا ہے اس کے سب سے بڑی مثال وسیم اکرم کی ہے کہ جنہوں نے جب محمد عامر کو بالنگ کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے یہ پیشن گوئی کر دی تھی کہ بہت جلد اس کو میرا نام دیں گے اور یہ ایک نام کام آئے گا اور ایسا ہی ہوا کہ جب اس کو بالنگ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں دیکھا گیا تو کمنٹری پاک سے کہا گیا
کہ وسیم اکرم لوٹ آیا ہے ایسے ہی آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتان سٹیووا نے پاکستان کے دو فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور محمد حسنین کے بارے میں کہا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کے سپراسٹار ہوں گے شاہین آفریدی نے تینوں فارمیٹ کے میچز میں بہترین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جو بات سٹیوا کے بارے میں کی تھی وہ بالکل درست تھی جبکہ محمد حسنین نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان نیشنل ٹیم میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور ان کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے سڈنی کے نزدیک بریڈمین گراؤنڈ میں سٹیووا اپنے بیٹے آسٹن واکو دیکھنے کے لیے آئے جہاں انہوں نے شاہین آفریدی اور محمد حسنین کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر یہ پیشن گوئی کی کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں نام کمائیں گے ۔