نجم سیٹھی کا عہدہ بچ سکے گا یا نہیں؟


نجم سیٹھی کا عہدہ بچ سکے گا یا نہیں؟ ملک کی معروف شخصیت نے ایسی تجویز دے دی کہ آپ سب بھی حمایت کریں گے. پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے هوئے کہا کہ کپتان عمران خان کو نجم سیٹھی کیساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لیجانا چاہیے کیونکہ نجم سیٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے بہت خدمات سر انجام دیں ہیں. جاوید آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پہلے کی طرح پھر سے کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں. جاوید اقبال نے مزید یہ بھی کہا کہ نجم سیٹھی کی متواتر کاوشوں کی ہی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی ہے.

اس پر نجم سیٹھی نے جاوید اقبال کو لکھا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری کوششوں کو سراہا لیکن حقیقت میں ہم سب نے مل کر یہ کام کیا. پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے پاک آرمی، ریاستی اداروں، حکومت، اپوزیشن، اور تمام پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کیا.

دوسری طرح رابطوں کی ویب سائٹ پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اور انکی چڑیا ایک بار پھر عوام کو ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گیں. اسکے جواب میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم سب یہی چاہتے ہیں. ایک بار پھر آپ اور آپکی چڑیا ٹی وی پر آئے اور اہم انکشافات کرے کیونکہ آپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت عمدہ کام کیا ہے.

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر آپکو نیب سے کلیئرنس دے دی گئی تو سب سے پہلے میں آپکی حمایت کروں گا کہ آپ آگے چل کر بھی پی سی بی کے چیئرمین رہیں. ان دونوں صارفین کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انشاءاللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر آئیں گیں اور نجم سیٹھی نے ساتھ ساتھ 11 May 2018 کو جاری کیے جانیوالا لیٹر بھی پیش کر دیا. 17 اپریل کو جاری کیے جانے والے احکامات کے تحت چیئرمین پی سی بی اور پی اس ایل نجم سیٹھی کیخلاف کیس کی چھان بین کی گئی ہے. اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پائی گئی جس پر کاروائی کا آغاز کیا جائے. یعنی چیئرمین نیب نے اس میں “ناٹ فٹ فار ایکشن” کا لفظ استعمال کیا ہے.