عمران خان گراؤنڈ میں کیا کرتے تھے ؟


عمران خان کا شمار پاکستان کے بہترین آل راونڈر اور کپتانوں میں ہوتا ہے جن کی قیادت میں پاکستان نے پہلی دفعہ ورلڈ کپ جیتا ۔ ان کا لائف سٹائل کیسا ہے اور وہ کیا کچھ کرتے ہیں اور انہوں نے کہا سے تعلیم حاصل کی ان سب باتوں سے ہٹ کر ان کا رویہ گراونڈ میں کیسا ہوتا تھا اور وہ کس قسم کی زبان استعمال کرتے تھے اس کے بارے میں انڈیا کے سابق کھلاڑی سنجے منجیکر نے نیا انکشاف کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ ویسٹ انڈیز کا گراونڈ ماحول کیسا ہوتا ہے ۔ تو میں نے کہا کہ بہت پرسکون ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ لوگ کام سے کام رکھتے ہیں اور ایک دوسرے سے کام کے علاوہ کوئی بھی نہیں کرتے ۔

پھر سوال آیا کہ پاکستان کے بارے میں کیا خیال ہے تو میں نے کہا کہ وہاں کے کھلاڑی کرکٹ سے زیادہ دلچسپی سیاست میں رکھتے ہیں اور ہر وقت ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں ۔ جیسے عمران خان جو کہ اتنے تعلیم یافتہ ہونےکے باوجود اکثر اپنے کھلاڑیوں سے لڑتے رہتے تھے اور ایک دوسرے کو ایسی بازاری گالیاں دیتے تھے جن کو میں یہاں نہیں بتا سکتا ۔ کاص کر جاوید میانداد سے ان کی لڑائی ہر وقت چلتی رہتی تھی ۔