”ہم نے یاسر کو کہہ دیا تھا کہ۔۔۔ “ یاسر شاہ ٹیسٹ دینے آئے تو انضمام الحق نے انہیں کیا کہا؟ جان کر آپ وہ شخص ڈھونڈیں گے جس نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا مشورہ دیا تھا


پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی میں پہلا میچ ہاری تو اس کے بعد جیت کا اس کا مقدر بنتی چلی گئی اور اب تک اس کی کارکردگی بالخصوص فٹنس اور فیلڈنگ میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی ہے. اس بہترین کارکردگی کا کریڈٹ جہاں کوچ اور کپتان کو جاتا ہے وہیں چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اس کے مکمل حقدار ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور نظم و ضبط کا معیار متعین کیا اور یاسر شاہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے پہلے انہیں جو بات کہی، وہ جان کر آپ یقینا انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا مشورہ دینے والے شخص کو ڈھونڈیں گے تاکہ اس کا شکریہ ادا کر سکیں.

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز یاسر شاہ کا ٹیسٹ لینا تھا مگر اس کے کاف میں کچھ کھچاﺅ تھا جس کے باعث آج ا س کا ٹیسٹ لیا گیا. انہوں نے بتایا کہ یاسر شاہ پر یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ اگر اس نے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کیا تو اسے سلیکٹ کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جائے گا حالانکہ یاسر شاہ گزشتہ چار سال سے بہترین باﺅلر رہا ہے اور اس نے بڑی تیزی سے وکٹیں حاصل کی ہیں. لیکن ہم نے جو معیار متعین کر لینا ہے اس پر قائم رہنا ہے. پاکستانی شائقین کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی یہ بات سن کر انتہائی خوش اور مطمئن ہیں کہ کاکردگی، فٹنس اور نظم و ضبط کا معیار متعین کرنے سے تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملیں گے اور کوئی بھی محنت کے بغیر ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے گا خواہ وہ کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو.
..