دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کی بیٹنگ جاری،5 کھلاڑی آؤٹ


لاہور(نیوز ڈیسک)آزادی کپ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 175ہدف دیدیا آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ الیون کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور
ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، تاہم گزشتہ روز کی طرح آج بھی فخر زمان زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان نے صرف 21 رنز بنائے اور ان کی وکٹ سیمیوئل بدری کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم کی جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جنہوں نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 135 رنز پر گری جب بابر اعظم 45 رنز بنا کر سیموئل بدری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان 156 رنز پر اٹھانا پڑا جب عماد وسیم ایک غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تھریسا پریرا کی گیند پر عمران طاہر نے ان کا کیچ لیا۔ عماد وسیم صرف 15 رن بنا سکے۔
اس کے فوری بعد کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امید ہے آج بھی اچھا میچ ہو گا۔ ورلڈ الیون مضبوط ٹیم ہے جسے آج بھی ٹف ٹائم دیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔ تاہم پاکستان کو کم سکور پر آؤٹ کرنے اور سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔آج کے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قومی ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کھیلیں گے جبکہ حسن علی کی جگہ عثمان شنواری ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔