دنیائے کرکٹ سوگوار،معروف کھلاڑی کا انتقال ہو گیا


پاکستانی کرکٹر زبیر احمد کے بعد اب برطانیہ کے اندر بھی ایک کرکٹر کی ناگہانی موت کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ سرے سے تعلق رکھنے والا ایک کرکٹر ہفتے کے روز گراﺅنڈ پر گرنے کے باعث چل بسا۔مذکورہ کھلاڑی فلر بریویز سرے کاﺅنٹی لیگ میں ایفنگھم کرکٹ کلب کی جانب سے نیو ڈیجٹ کرکٹ کلب کیخلاف کھیل رہے تھے ۔


برطانوی کھلاڑی کو میدان میں گرنے کے فوری بعد کنگز کالج ہسپتال ،لندن منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل سٹاف کی بے انتہا ءکوششو ں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ کرکٹر نے پسماندگان میں بیوی او ر دو بچے چھوڑے ہیں اوران کے اہل خانہ اور کلب کی اپیل کے باعث فی الحال اس کا نام سامنے نہیں لایا جاسکتا کیوں کہ ابھی اس کے تمام رشتہ دار اس حادثے سے آگا ہ نہیں اور اس کے اہل خانہ بھی فی الحال یہ چونکا دینے والی اور دل توڑنے والی خبر سے انہیں آگاہ نہیں کرنا چاہتے۔