چیمینیز ٹرافی کا جشن ختم ہوا،اب کام کا وقت شروع،عمراکمل اگر فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں،ہیڈ کوچ قومی ٹیم


چیمینیز ٹرافی کا جشن ختم ہوا،اب کام کا وقت شروع،عمراکمل اگر فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں،ہیڈ کوچ قومی ٹیم
اُردو آفیشل۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے جشن کا وقت ختم ہوگیا اب دوبارہ کام کاوقت آگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ لینے کے لیے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، بابر اعظم اور اسد شفیق سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جب کہ نئے کھلاڑی بھی آگے آرہے ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض اچھے بلر ہیں جب کہ فٹنس کے لیے عمر اکمل کو محنت کرنا ہوگی، عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، اب ان پرمنحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی وہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے جشن کا وقت ختم ہوگیا، اب دوبارہ کام کاوقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کیمپ 22 اگست کو شروع ہوگا، ہم نے فٹنس کے لیے ایک معیار رکھا ہے جسے سب کھلاڑیوں کو پورا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بولنگ میں بہت سخت مقابلہ ہے، بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ٹیم بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت پر امید ہوں، ہمارا ہدف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بننا ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔