محمد حفیظ بھی خاموش نہ رہ سکے،عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد ہاتھ جوڑتے ہوئے انوکھی بات کہہ ڈالی
اُردو آفیشل۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے۔ کوئی ان کے الزامات کو یکسر مسترد کر رہا ہے تو کوئی ان کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے میں مصروف ہے۔
ایسے میں کرکٹرز بھی اس معاملے سے دور نہیں رہ سکے کیونکہ عمران خان اگر سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں تو وہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام ہی کرکٹرز ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ بھی اس معاملے سے دور نہ رہ سکے اور اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے طنزیہ طریقے سے عائشہ گلالئی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت کے حصول کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ”کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت“ اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنے پیغام میں جوڑے ہوئے ہاتھوں والا ایموجی بھی استعمال کیا جیسے وہ کہنا چاہ رہے ہوں کہ ”او بی بی معاف کرو۔“