چیمپینز ٹرافی کی فتح نے پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر کی لیگز کے دروازے کھول دیے،11پاکستانی کھلاڑی کریبین لیگ کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف


چیمپینز ٹرافی کی فتح نے پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر کی لیگز کے دروازے کھول دیے،11پاکستانی کھلاڑی کریبین لیگ کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف
اُردو آفیشل۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث کھلاڑیوں کیلئے مختلف کرکٹ لیگز کے دروازے کھل گئے ہیں اور تقریباً تمام ہی کھلاڑی اس وقت مختلف لیگز کھیل رہے ہیں اور نئے نئے معاہدے کر رہے ہیں۔
فاتح کپتان سرفراز احمد، سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی، محمد عامر، جنید خان انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور فخر زمان کا بھی سمرسیٹ کے ساتھ کنٹریکٹ ہو گیا جبکہ اس وقت 11 پاکستانی کھلاڑی کیریبین پریمیر ٹی 20 لیگ کھیلنے کی تیاریوں میں ہیں۔
کیریبین پریمیر ٹی 20 لیگ 4 اگست سے شروع ہو گی جس میں شعیب ملک اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، سہیل تنویر گیانا ایمزون وارئیرز، عماد وسیم اور محمد سمیع جمیکا تلاواہز، کامران اکمل سینٹ لوشیا زوکس جبکہ شاداب خان ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بہترین باﺅلر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن علی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویرات کوہلی کہلانے والے بابر اعظم اور پروفیسر محمد حفیظ بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنے جلوے بکھیریں گے۔