عمران خان پہلے یہ کام کر لو، پھر وزیر اعظم بننے کا سوچنا! شاہد آفریدی نے کپتان کو مشورہ دے دیا۔


لاہور(اردو آفیشل تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف قوم سے مخلص ہیں،عمران خان ابھی انتظار کریں،انہیں بھی منزل مل جائے گی ۔

پانامہ کیس کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے میں اچھا کام کررہے ہیں اور انہیں اس میں مزید بہتری لانی چاہیئے تاکہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں کہ عمران محب وطن آدمی ہیں اور اگلا وزیر اعظم بھی انہیں ہی ہونا چاہیئے۔