200سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار،بھارت میں لازمتیں تلاش کرنے لگے

Australia's Phillip Hughes touches his head during a training session before the third Ashes cricket test match against England at Old Trafford cricket ground in Manchester in this July 30, 2013 file photo. Hughes has died on November 27, 2014, two days after he was struck in the head by a ball, Cricket Australia said in a tweet posted on its official page. Hughes sustained serious head injuries when struck by a short delivery during a Sheffield Shield match on Tuesday. He had emergency surgery before being placed in an induced coma. REUTERS/Philip Brown/Files (BRITAIN - Tags: SPORT CRICKET)

200سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز بے روزگار،بھارت میں لازمتیں تلاش کرنے لگے
اُردو آفیشل۔ کرکٹ آسٹریلیا سے مالی معاوضے پر تنازعے کے سبب نیاسینٹرل کنٹریکٹ قبول نہ کرنے والے200سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز اس وقت بے روز گارہوچکے ہیں جو اس وقت اپنی آمدن کا میٹر چلانے کیلئے بھارت میں ملازمتیں ڈھونڈنے لگے ہیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلین کرکٹرزایسوسی ایشن کے کمرشل منیجر ٹم کریکشنک اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو آسٹریلوی کرکٹرزکی ملازمتوں کے مواقع تلاش کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیاکے درمیان حالیہ تنازعے کے سبب 230کرکٹرز بے روز گارہوچکے ہیں۔ٹم کریکشنک نے اپنے انٹرویومیں انکشاف کیاہے کہ وہ بھارت میں چند خصوصی میٹنگز کیلئے آئے ہیں جن کا مقصد وہاں اپنے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دلانا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ آسٹریلینز کرکٹرز ایسوسی ایشن کی اس خبر کو پھیلانے کا مقصد کرکٹ آسٹریلیاکو دباؤ میں دلانا ہے تاکہ وہ کھلاڑیوں کی ڈیمانڈکے مطابق آمدن شیئرکرنے پر راضی ہوجائے۔ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ بھارت میں اتنے زیادہ آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے ملازمتوں کے مواقع موجودنہیں ہیں اور نہ ہی کھلاڑی ملازمت کریں گے کیونکہ آج یا کل بالاآخر انہوں نے آسٹریلیاکی جانب سے کھیلنا ہے۔