کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑی مدِمقابل،محمد عامر نے شاہد آفریدی کو شکست دے ڈالی


کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑی مدِمقابل،محمد عامر نے شاہد آفریدی کو شکست دے ڈالی
اُردو آفیشل۔ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے میچ میں ایسکیس نے ہیمپشائر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے جس میں وینس نے 29،روسو وو نے 4،کاربیری نے 30اور شاہد آفریدی نے 13رنز بنائے ۔دوسری جانب ایسکیس کی جانب سے بوپارہ کامیاب ترین باولر رہے انہوں نے مخالف ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ والٹر نے دو کو پولین پہنچایا ۔محمد عامر صرف ایک کھلاڑی کو ہی آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاوہ ڈیسن اور زیدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ایسکیس نے ہمپشائر کی جانب سے دیا جانے والا ہدف صرف 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں لارینس 47رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ویتھر نے 44رنز بنائے ۔

You cannot copy content of this page