بنگلہ دیش کے شہر دھاکہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 60کھلاڑیوں کوطلب کر لیا


بنگلہ دیش کے شہر دھاکہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 60کھلاڑیوں کوطلب کر لیا
اُردو آفیشل۔ ایشیا کپ ہاکی ٹورنا منٹ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کے لئے 60کھلاڑیوں کا اعلا ن کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں 60کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ،کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں میں سے ٹریننگ کے بعد فائنل ٹیم منتخب کی جائے گی۔ٹریننگ کیمپ کا آغاز 24جولائی سے اسلام آبادمیں ہو گا جبکہ ایشیا کپ 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت،بنگلہ دیش،ملائیشیا ،جاپان،ساﺅتھ کوریا ، چین اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اس سے پہلے کھیلے گئے ٹورنا منٹس میں ساﺅتھ کوریا 4،پاکستان 3جبکہ بھارت 2مرتبہ فاتح رہ چکا ہے۔ ساﺅتھ کوریا اس ٹورنا منٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے پر عزم ہے۔