اچانک علان…کون پیٹرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا.


 

لندن(اردو آفیشل تازہ ترین اخبار19 جولائی۔2017ئ) سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے دروازے ابھی بند نہیں کیے ہیں ۔ 37سالہ کیون پیٹرسن 2019ءمیں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے کیوں کہ وہ 2013-14ءکے بعد سے انگلینڈ کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔

 

انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سرے کے لیے دھواں دھار نصف سنچری سکور کرنے کے بعد جب ایک صحافی نے اس بارے میں پیٹرسن سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ دو سال بعد کی بات کررہے ہیں ،کیا میں یہ کرپاﺅں گا ؟ ،کون جانتا ہے،ہمیں ابھی انتظار کرنا اور دیکھناہے کہ دو سال بعد میں کہاں کھڑا ہوں گا ۔

پیٹر سن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے دو برس جنوبی افریقہ میں بہت کرکٹ کھیلیں گے لہذ ا ہم دیکھیں گے ، مجھے بیٹنگ پسند ہے اورجب تک اس سے محبت رہے گی میں بلے بازی کرتا رہوں گا ،اب میں بوڑھاہوچکاہوں اور ابھی ابھی زخمی ہوا ہوں ،کون جانتا ہے 2سال بعد میں کہاں ہوں گا ،اگر اس وقت بھی میں بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا رہا تو ہم دیکھیں گے کہ تب کیا ہوگا ۔

You cannot copy content of this page