بروڈا(اردو آفیش19 جولائی۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عرفان پٹھان کو اہلیہ کے ہمراہ سیلفی پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے فاسٹ باﺅلر کی تصویر ”غیر اسلامی “ قرار دے ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق 32سالہ عرفان پٹھان دنیائے کرکٹ میں اپنی سوئنگ کے لیے مشہور ہیں اور اس وقت بھارتی ٹیم میں واپسی کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے فیس بک پیچ پر اپنی اور اہلیہ صفاءبیگ کی تصویر لگا کرلکھا کہ ”یہ لڑکی مصیبت میں ہے“،عرفان کی لگائی اس تصویر نے ان کے کئی مداحوں کو ناراض کیا جن میں بعض کا کہنا تھا کہ فاسٹ باﺅلر کی جانب سے اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر لگانا ”غیر اسلامی “ ہے ۔ عرفان پٹھان نے فروری2016ءمیں مکہ مکرمہ میں صفاءبیگ کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا اور ان کے نکاح پر بھی صرف قریبی عزیزو اقارب کوہی بلایا گیا تھا ۔