لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز ایک ماہ کی پابندی کے بعد واپس آگئے۔ وہ اب ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بکی نے نواز سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کو دو ماہ بعد مطلع
کیا جس پر کرکٹ بورڈ نے پابندی کیساتھ ساتھ انہیں دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔اب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ ایک ماہ تک محمدنواز کو مانیٹر کرے گا