پانچ سے زیادہ ٹیموں پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنل میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل


ایک جانب جہاں پاکستان اور بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے کے لیے تیاریوں میں مصروف وہیں یہ بات غور طلب ہے کہ 5سے زیادہ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے ٹورنامنٹس کے فائنل میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے ۔
دونوں ٹیمیں سب سے قبل1985ءمیں ورلڈ چیمپئن شپ میں آمنے سامنے آئی تھیں جہاں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔1986ءمیں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو مات دی ۔1994ءمیں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں اورپاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے ۔