سرفراز احمد پر ایک میچ کی پابندی۔۔۔فائنل سے قبل ہی بڑی خبر آگئی

کارڈف ( نیوزڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف چیمپئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک میچ کی پابندی لگنے کے خطرے سے بھی بچ گئے ہیں ،فائنل میں پہنچنے کے ساتھ قومی ٹیم کے کپتان کے سر سے ایک میچ کی پابندی کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق

کارڈف میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبان اور فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ کے دوران مقررہ اوورز مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل کرنے میں کامیاب رہی، اگر پاکستانی ٹیم فیلڈنگ کے دوران مقررہ اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں ناکام رہتی تو اس صورت میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد پر ایک میچ کی پابندی لگ سکتی تھی۔