چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا


چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیریوں نے سڑکوں پر پاکستان کی جیت کا جشن منایا۔ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق بھی پاکستان کی جیت پر خوش ہوئے۔میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد بھی دی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن جہاں دنیا بھر میں منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر کے بسنے والے بھی گرین شرٹس کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔
حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ” ہم اپنی تراویح ختم کر رہے تھے تو ہمیں پٹاخے چلنے کی آوازیں آرہی تھیں،پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی،چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں