سابق کپتان عامر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم جیتی نہیں بلکہ جتوائی گئی ، جتوانے والے وسیلےکا نام نہیں لوں گا لیکن اگر آپ مجھ سے مزید پوچھیں گے تو میں کہوں گا کہ دعاؤں نے اور اللہ تعالیٰ نے لیکن سرفراز کویہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ کا کوئی کمال نہیں تھا، آپ کویہاں لایاگیا اور سب کو پتہ ہے کہ کیا ہوتاہے اور کیا نہیں، اتنا زیادہ سرپرچڑھنے کی ضرورت نہیں۔ سماٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہناتھا کہ ’سرفرازکو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کوئی کما ل نہیں کیا، یہ آپ کو کسی نے میچ جتوائے ہیں، آپ اتنا زیادہ اترائیں نہ ہمیں سب پتہ ہے ، اب یہ نہ پوچھ لیجئے گا کہ کس نے جتوائے ہیں ، جو وسیلے ہیں ان کا نام میں نہیں لوں گا۔
سرفراز کو یہ بتانے کیضرورت ہے کہ آپ اپنا دماغ بہتر رکھیں،ہمیں آپ کی صلاحیت کا پتہ ہے، آپ چپ کرکے کرکٹ کھیلیں، اگر آپ غلط کریں گے تو ہم غلط بتائیں گے،اگر آپ ٹھیک کریں گے تو ہم آپ کو اپریشیٹ کریں گے ، اگر آپ ٹھیک کرتے ہوئے کوئی غلطی کررہے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ اگر جاوید میانداد ٹی وی پر بیٹھ کر کوئی بات کررہے ہیں تو اس کو ابزولو کرکے یہ سوچنا چاہیے کہ جاوید میانداد جو لیجنڈری کرکٹر ہیں، ان کا دماغ بہت چلتا ہے یہ بات کر کیوں رہے ہیں، اگر تو اس کو وہ تنقید نہیں لیتے اس پر سوچتے ہیں تو ان کیلئے یہ اچھی چیز ثابت ہوگی۔ اگر وہ یہ سوچیں گے کہ ہمارے پر ناجائز تنقید ہورہی ہے دیکھیں ناجائز تنقید کون کرسکتا ہے، لوگ عقلمند ہیں۔ بنیادی طورپر اگر کوئی بندہ کہے گا کہ تنقید ہورہی ہے تو میں کسی کے نام ڈیڈی کیٹ نہیں کروں گا، یہ بتا رہا ہے کہ اس بندے کا دماغ خراب ہورہا ہے۔