عمران خان کی زندگی اتنی تبدیل کس نے کی ؟


عمران خان کی پہلے کی زندگی جب عمران خان کرکٹ کھیلتے تھے اور اب کی زندگی میں بہت فرق نظر آتا ہے لیکن ایسا کیوں ہے ؟ عمران خان نے عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں بدلائو کا کریڈٹ جس انسان کو جاتا ہے ان کا نام میاں بشیر تھا جو کہ ایک صوفی تھے ان سے ملنے سے پہلے میں بس نام کا مسلمان تھا

نماز جمعہ میں میرے والد بول دیتے تو پڑھ لیتا یا پھر عید کی نماز پڑھ لیتا لیکن مجھے اسلام کے بارے میں نہیں پتا تھا لیکن پھر میاں بشیر نے مجھے بتایا کہ قرآن کا مطالعہ کرو اس سے پہلے جب میں قرآن پڑھنے بیٹھتا تو مجھے سمجھ نہیں آتا تھا لیکن پھر میں نے قرآن کو سمجھنا شروع کیا عمران خان نے تفصیل سے اور کیا کچھ کہا وہ دیکھیں اس ویڈیو میں، ساتھ ہی انہوں نے ایک زبردست اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پانچ یونیورسٹیوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ان میں ایک چئیر بنائی جائے جس میں سیرت پر ریسرچ کی جائے گی

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پاکستان میں سٹیوجابز کےاوپر بل گیٹس کے اوپر کتابیں نکلتی ہیں جس میں ان کی زندگی کی کامیابی کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور ہمارے بچے وہ بہت شوق سےپڑھتے ہیں لیکن ہمیں پڑھنا تو رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو پڑھنا چاہئے جو ہمارے لئے ہدایت کا ذریعہ ہیں ویڈیو دیکھیں اور اور بتائیں کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ پاکستان مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بننے جا رہا ہے ہمیں آپ کے فیڈ بیک کا انتظار رہے گا شکریہ ویڈیو ملاحظہ کریں