یہودی ایجنٹ عمران خان اور ربیع الاول 2018 کی تیاریاں، تحریر لازمی پڑھیں


جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسول ہیں. اس بات کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ عمران خان جب سعودی دورے پر گئے تو مدینہ کی سرزمین پر انھوں نے ننگے پاؤں قدم رکھا. اس عمل پر مذہبی حلقے میں عمران خان کو بہت سراہا گیا. عمران خان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ میری حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار ہے.

جب عمران خان چین کے چار روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچے تو عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی. اس میٹنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سینیٹر فیصل جاوید خان سمیت پارٹی کے دوسرے اہم اراکین بھی شامل تھے. اس موقع پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمران خان کو مذہبی صورتحال سے آگاہی دی. اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس بات کا اعلان کہ اس سال 2018 (12 ربيع الأوّل) پاکستان میں نئے انداز سے منائی جائیگی.

عمران خان نے حکومتی سطح پر اعلان کیا ہے کہ اس موقع پر دو روزہ عالمی خاتم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا. اس کانفرنس میں امام کعبہ،شام کے مفتی اعظم، عراق اور تیونس کے علماء بھی شرکت کریں گے. اسکے علاوہ ساری دنیا سے علماء حضرات بھی اس کانفرنس کا حصّہ بنیں گیں. یہ کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی. اس کانفرنس میں پوری دنیا کو بتایا جائیگا کہ سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا اور اسلام اتحاد اور امن کا دین ہے. اسلام ہر وقت پیار اور محبت کا درس دیتا ہے.

بدقسمتی سے پاکستان میں جو آج کل مذہبی انتہاء پسندی بڑھ گئی ہے، اس کانفرنس کے زریعے اس مذہبی انتہاء پسندی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی. عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست مدینہ کے قیام کے لیے علماء اور دینی طبقے سے مشاورت کی بہت ضرورت ہے. مزید انکا کہنا تھا کہ اتحاد، امت، اور بین المذاہب ہم آہنگی مہم کو تیز کیا جائیگا اور علماء کے ساتھ خود رابطے میں رہون گا. اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور یہ پیغام نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوری دنیا میں پھیلایا. اس لیے پر امن اسلام کی تصویر کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں.

اس سب باتوں سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان ایک سچے عاشق رسول ہیں. اب کہاں ہیں وہ لوگ جو عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے ہیں؟