عالیشان پنجاب گورنر ہاؤس کا چند دنوں میں ہی اس جاہل عوام نے کیا حال کر دیا؟ آپ اپنے آپکو پاکستانی کہنے پر شرم محسوس کریں گیں


حکومت تو بدل گئی، لیکن شائد ہماری جاہل عوام ابھی بھی نہیں بدلی. مذہب کے لحاظ سے تو ہم سب اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، لیکن اگر ہماری حرکتوں پر نظر ڈالی جائے تو ہمارا ایک بھی کام ایسا نہیں جسکی اسلام تلقین کرتا ہے. اسلام میں تو صفائی کو نصف ایمان کرار دیا گیا ہے لیکن ہم لوگ تو بس نام کے مسلمان ہے! ہمارے میں تو اب ذرا سی بھی کہیں اٹھنے بیٹھنے کی تمیز، شرم، اور حیاء نہیں رہی. دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے، لیکن ہم لوگ بس نالائقیوں پر نالائقیاں کرتے چلے آرہے ہیں. جب ایسی جاہل عوام ہو تو حکومت بھی آخر کیا کرے؟ آپ لوگوں کو یہ باتیں شاید بری لگیں، مگر اب جو آپ آگے دیکھنے جارہے ہیں، اسے دیکھنے کے بعد آپ بھی میری ان تلخ باتوں کی حمایت کریں گیں.

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پنجاب گورنر ہاؤس جیسا عالیشان محل عوام کے لیے کھول دیا گیا. عمران خان نے قدم تو بہت اچھا اٹھایا لیکن اب جو کرتوت عوام کر چکی ہے اسے دیکھ کر عمران خان کو یقیناً لگا ہوگا کہ میں نے یہ قدم اٹھا کر بہت بڑی غلطی کر دی! آخر یہ یورپ تو ہے نہیں، یہ تو پاکستان ہے، جہاں پر آدھی سے زیادہ عوام جاہل ہے!

ابھی پنجاب گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھلے چند دن ہی هوئے ہیں لیکن جو حال عوام نے اس عالیشان جگہ کا کردیا ہے وہ شاید جنگلی جانور بھی نہیں کرتے. گورنر ہاؤس کے جھولوں سے لیکر بیٹھنے والے بینچز تک اس جاہل عوام نے توڑ دیے ہیں. کسی کو اتنی سی بھی حیاء نہیں آئی کہ پارک میں گند نہ ڈالے. گورنر ہاؤس کا عالیشان، لش پش سرسبز باغ اب کوڑے کا ڈھیر بن گیا ہے، جگہ جگہ شاپنگ بیگ، جوس کے ڈبے بکھرے ہوئیں ہیں. گورنر ہاؤس کا اتنا برا حال تو پچھلے 50 سالوں میں نہیں ہوا جو ان چند دنوں میں ہی اس جاہل عوام نے کر دیا ہے. کسی کو اتنی سی بھی شرم نہیں کہ کوڑا کوڑے دان میں پھینکے، بس جدھر کھایا، ادھر ہی سب کچھ پھینک دیا.

یہ تصاویر دیکھنے کے بعد آپکو بھی یقیناً دکھ ہوا ہوگا کہ پاکستانی عوام کس قدر جاہل اور نالائق ہے. اس عوام سے باتیں جتنی مرضی بڑی کروالو مگر کرتوت تو تھوڑی سی بھی ہمارے پلے نہیں ہے!

آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے. یہ پوسٹ لکھتے وقت میرے ذہن میں ایک ویڈیو آئی جو میں نے کافی عرصہ پہلے دیکھی تھی. یہ ویڈیو ہماری عوام پر فٹ بیٹھتی ہے:

اگر ایسا ہی چلتا رہا تو آزادی کے ان 70 سالوں کی طرح اگلے 700 سال بعد بھی ہم لوگ دنیا کی سب سے ناکام اور نالائق قوم رہیں گیں!