ماما آپ اپنی لاڈلی گڑیا کو چھوڑ کر کہاں چلی گئیں؟ مریم نواز کی جیل میں حالت بگڑ گئی


والدہ کی وفات کی خبر سنتے ہی جیل میں قید والدہ کی لاڈلی بیٹی مریم نواز کی حالت بگڑ گئی، والدہ کی وفات کی خبر سننے کے بعد سے اڈیالہ جیل میں موجود مریم نواز انتہائی غمزدہ ہیں، نوازشریف، شہبازشریف اور اہلخانہ سنبھالنے کی کوشش میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی انتقال کی خبر اڈیالہ جیل میں موجود ان کے شوہر نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو دی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق والدہ کی وفات کی خبر سن کر جیل میں موجود مریم نواز کی حالت بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق والدہ کی وفات کی خبر سننے کے بعد سے اڈیالہ جیل میں موجود مریم نواز انتہائی غمزدہ ہیں۔ اڈیالہ جیل میں موجود نوازشریف، شہبازشریف اور اہلخانہ مریم نواز کو سنبھالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مریم نواز بار بار روتے هوئے کہہ رہی ہیں کہ میں نے دو ماہ سے والدہ سے بات نہیں کی تھی، نہ ہی اپنی والدہ ہی شکل دیکھی تھی. میں کتنی بد قسمت ہوں، میں اپنی والدہ کی خدمت نہیں کر سکی. مریم نواز زارو قطار روتے هوئے بار بار جیل انتظامیہ سے درخواست کر رہی ہیں کہ خدا کے واسطے کوئی مجھے میری والدہ کا آخری چہرہ موبائل پر دکھا دے. میں والدہ کو دیکھنا چاہتی ہوں، “ماما آپ مجھے یاد آئیں گیں، ماما آپ اپنی لاڈلی گڑیا کو چھوڑ کر کہاں چلی گئیں”

اس دوران مریم نواز نے اپنے بچوں کو بھی کافی دیر تک گلے لگائے رکھا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور لندن کے نجی ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

‏"اماں آپکی وہی گڑیا ہوں جس کے بارے میں آپ کہتی تھی تمہارے آنسو یہاں پڑے ہوتے ہیں میں اب بہادر ہو گئی ہوں "

Gepostet von Maryam Nawaz Sharif am Dienstag, 11. September 2018