روس اور پاکستان نزدیک ہو گئے، بھارت جیلس، امریکا اور بھارت بری طرح پھنس گئے، روس کے میڈیا پر بریکنگ نیوز ہر طرف جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی. خبر یہ ہے کہ روس کے اخبارات میں بڑی بڑی سرخیاں اور روس کے میڈیا پر بریکنگ نیوز جو چلی وہ یہ ہے کہ بھارت نے روس سے ڈیل کی ہے کہ 6 ارب ڈالر کے اے کلاس ائیر ڈیفنس سسٹم میزائیل روس سے خریدے گا، جو بیک وقت 80 ٹارگٹ پر حملہ کر سکتا ہے. آپ کو معلوم ہوگا کہ 2017 میں بھارت کے دوست امریکا نے روس، ایران سمیت دوسرے ملکوں پر پابندی عائید کر دی تھی لیکن اب امریکا کا چہیتا بھارت روس سے ہی ڈیل فائنل کرنا چاہ رہا ہے. اب امریکا بھارت کو مجبور کر رہا ہے کہ تم روس کے ساتھ یہ ڈیل فائنل مت کرو. لیکن بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہ ڈیل فائنل ضرور کرے کیونکہ اسکی سب سے بڑی وجہ پاکستان ہے.
ہوا کچھ یوں ہے کہ جب سے پاکستانی فوج نے چور بازاری کا سدباب کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے تب سے فوج کو آئی ایس آئی نے بتا دیا تھا کہ اب باہر سے پاکستان پر حملہ ہونا ہے. یعنی جنگ ہم پر مسلط ہونے والی ہے. سو آپ روس سے اپنے تعلقات اچھے کریں. اسی وجہ سے جنرل راحیل نے فورًا روس کا دورہ کیا تھا. مزید آپکو یہ بھی یاد ہوگا کہ روس نے جنرل راحیل کی آمد پر انکا پرتباک استقبال کیا تھا اور وہاں جنرل راحیل نے روس کے ساتھ اہم ڈیل بھی کی تھی.
یہاں پر یہ بات یاد رہے کہ روس میں سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں. ساری دنیا کے ممالک روس سے ڈالر کے عوض تیل خریدتے ہیں. لیکن چین نے اس مرتبہ روس سے کہا کہ میں تیل تو ضرور لوں گا لیکن ڈالر کی عوض نہیں، بلکہ اس بار سونے (گولڈ) کی عوض. لہٰذا روس نے پاکستان کو بھی یہ آفر کر دی ہے کہ آپ بھی سونے کی عوض ہمارے سے تیل خرید سکتے ہیں. اس عمل سے ڈالر تباہ ہوجائیگا اور دوسرا جو عمران خان نے فوج کے ساتھ مل کر کرپشن کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کا بیڑا اٹھایا ہے اس سے بھی انڈیا بہت جیلس ہے کیونکہ جب پاکستان کے خزانے میں لوٹا ہوا پیسہ واپس آئیگا تو پاکستان روس کی مدد سے ایسے ایسے جدید ہتھیار بنائے گا کہ پوری دنیا حیران رہ جائیگی اور پاکستان بھی پوری دنیا میں یہ جدید قسم کے ہتھیار دوسرے ممالک میں برآمد کے سکے گا اور وہ دن دور نہیں جب روس کی مدد سے اے کلاس ائیر ڈیفنس سسٹم میزائیل پاکستان خود بنانے لگ جائے جسکو 6 ارب ڈالر دے کر بھارت خرید رہا ہے.
بھارت کو اب یہ تکلیف ہے کہ روس پاکستان چین ترکی یہ سب مل کر ایک مضبوط قوت نہ بن جائیں کیونکہ بھارت ہر گز نہیں چاہتا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بنے. اب مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں شیطانی قوتیں جو پاکستان کے خلاف جال بچھائے ہوئیں تھیں یعنی امریکا اور بھارت خود بری طرح اس جال میں پھنس چکے ہیں. وہ دن دور نہیں جب امریکا اور بھارت ایک دوسرے کا قلع قمع کر دیں گیں، ان دونوں دوست ملکوں میں بری طرح سے پھوٹ پڑ جائیگی کیونکہ بھارت امریکا کی بات مان کر روس سے ڈیل ختم نہیں کرے گا. لہٰذا پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والوں کو قدرت نے آپس میں ہی لڑا دیا.