مولانا الیاس قادری کی لندن میں اربوں کی جائیداد، الیاس قادری صاحب نے آخر کار جواب دے ہی دیا


آج سے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چاچا شکور نے مولانا الیاس قادری کے مبینہ لندن فلیٹس کا دعویٰ کیا تھا. چاچا نے اپنا یہ پیغام ایک ویڈیو کے زریعے ریکارڈ کیا اور اس میں الیاس قادری کا چہرہ بری طرح نقاب کرتے هوئے، انکے لندن فلیٹس کے ثبوت بھی پیش کیے. چاچا شکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ الیاس قادری کے پاس ایک اعشاریہ 2 ملین پاؤنڈز کی مالیت کا ایک لندن فلیٹ ہے. انھوں نے فلیٹس کا ایڈریس بھی بتایا اور کہا کہ مولانا الیاس قادری کے فلیٹس لندن کے معروف ایجویر روڈ پر واقع ہیں جن کا نمبر این آر 96 ہے۔ چاچا شکور نے بتایا کہ یہ فلیٹس انتہائی عالی شان جگہ پر موجود ہیں.

چاچا شکور کا کہنا تھا کہ انھوں نے ان فلیٹس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کردیئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اداروں نے مولانا الیاس قادری ابتدائی پوچھ گچھ بھی کرلی ہے۔ مولانا الیاس قادری سے جب ان مہنگے ترین فلیٹس کا پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ انکو یہ فلیٹس ایک عربی نے تحفے میں دیئے ہیں۔

چاچا شکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الیاس قادری ایک جہنمی طوطا ہے اور میں بہت جلد اسکا منہ کالا کرنے والا ہوں. میرے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ کوئی بھی مجھے جھٹلا نہیں سکتا. یہ جہنمی طوطا اب تیار رہے.

چاچا عبدالشکور کے الزامات اور مولانا الیاس قادری کا جواب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چاچا شکور نے تو مولانا الیاس قادری صاحب پر پورے وثوق سے الزام لگا دیے، لیکن حال ہی میں مولانا الیاس قادری صاحب نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس نے چاچا شکور کے تمام الزامات کا جواب دے دیا. اس ویڈیو میں الیاس قادری صاحب نے کہا کہ اگر میں نے بینک بیلنس، کوٹھیاں، اور مہنگی گاڑیاں بنا لیں ہوتیں تو آج قوم میرے لیے نور کی برسات کی دعا نہ کرتی.

باپا نے مزید کہا کہ مجھ پر زکوٰۃ فرض نہیں، اور الله مجھے اور میری آنے والی نسل کو زکوٰۃ سے محفوظ رکھیں. لیکن اگر ابھی کوئی شخص مجھے زکوٰۃ دے دے، تو اس شخص کی زکوٰۃ قبول ہو جائیگی یعنی ابھی میری مالی پوزیشن ایسی ہے!

امیر اہل سنت نے کہا کہ مجھے تو چیک تک لکھنا نہیں آتا، مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ بینک میں اکاونٹ کیسے کھلواتے ہیں، اور اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکلواتے ہیں.