عمران خان کے خواجہ سرا رمل علی کیساتھ جنسی تعلقات … رمل علی نے بھی خاموشی توڑ دی
رمل علی نے عمران خان سے جنسی تعلقات کے بارے میں ویڈیو پیغام جاری کر دیا. تفصیلات کے مطابق عمران خان سے جنسی تعلقات کے دعووں پر آخر کار اداکارہ رمل علی نے اپنی خاموشی توڑ دی. معروف خواجہ سرا رمل علی نے ریحام خان کے اپنی کتاب میں کیے دعوے کے خلاف عمران خان سے جنسی تعلقات کی تردید کردی اور کہا کہ کسی قسم کی جھوٹی خبر شائع کرنے سے پہلے اسکی تصدیق کر لینی چاہیے.
“پلیز اپنی سیاست سے مجھے دور ہی رکھیں، اس طرح کی باتوں سے مجھ پر اور میری فیملی پر بہت برا اثر پڑا ہے. ہم یہ جھوٹی باتیں سن کر بہت افسردہ ہیں”
اس ویڈیو پیغام میں رمل علی کا کہنا تھا کہ میں صرف تمام لوگوں سے اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں. اگر کسی کو میرے بارے میں کچھ بھی پتا چلتا ہے تو آپکا کام ہے کہ پہلے آپ لوگ مجھ سے کنفرم کریں. مجھے نہیں پتا کہ یہ کس کی کونسی کتاب ہے اور اس قسم کی چیزیں پاکستان میں کہاں شائع ہوتی ہیں، جس میں اتنا گھٹیا مواد ڈالا گیا ہے.
رمل علی نے جھوٹی خبریں لکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ خدا کے واسطے انکے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں. انکا کہنا تھا کہ میں نے بہت مشکل سے اپنی عزت بنائی ہے اور انتہائی محنت سے شوبز انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کیا ہے، مجھے اس طرح کے سیاسی معاملوں میں نہ گھسیٹا جائے.