لاہوریوں کو صاف پانی کی فراہمی، فرانسیسی کمپنیوں کے وفد کی ایم ڈی واسا سے ملاقات.
مسٹر گرے جے ہال کی نمائیندگی میں فرانسیسی وفد نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، ڈی ایم بی نوید مظہر، اسلم خان نیازی، ڈائیرکٹر ذیشان بلال اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی. ملاقات میں لاہور شہر کے چند مقامات پر 24 گھنٹے پانی کی فراہمی اور پانی کی ترسیلی نظام میں بہتری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا. فرانسیسی کمپنی نے ویسٹ واٹر اور سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب اور فزیبلٹی پر بریفنگ دی. وفد کا کہنا تھا کہ پانی کی کوالٹی اور سپلائی نظام میں بہتری لانے کے لیے فرانس کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا.
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل چینی کمپنیوں نے بھی فرانسیسی کمپنیوں کی طرح پاکستان کو سرمایا کاری کی پیش کی تھی.