گدھا اس قدر بے وقوف جانور کیوں ہوتا ہے؟ جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ جانوروں میں سب سے بیوقوف جانور گدھا ہے. اسی لیے اگر کوئی انسان بیوقوفی کا کام کرے تو اسے سب گدھا کہنے لگ جاتے ہیں. یعنی کم عقل، نالائق، انسان کو گدھے سے تشبیج دی جاتی ہے. آج کی اس پوسٹ میں آپ یہ جان سکیں گیں کہ آخر گدھا اتنا بیوقوف کیوں؟
ایک مرتبہ ایک شخص حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خدمت میں خاضر ہوا اور پوچھنے لگا اے امام علی کرم اللہ وجہہ یہ گدھا اتنا بیوقوف کیوں ہوتا ہے؟ خضرت امام علی کرم اللہ وجہہ نے جواب دیا الله نے کائنات میں کسی بھی مخلوق کیساتھ زیادتی نہیں کی. گدھا آج اپنے اعمال کی وجہ سے بیوقوف بنا ہے. جب شخص نے وجہ پوچھی تو حضرت علی نے فرمایا کہ طوفان نوح سے پہلے گدھا انتہائی ہوشیار اور چالاک جانور تھا لیکن جب طوفان نوح آیا تو حضرت نوح علیہ السلام نے تمام جانوروں کے نر اور مادہ کو اپنی کشتی میں پناہ دی اور انکی غذاء کو بھی اپنی کشتی میں رکھا تاکہ یہ جانور زندہ رہ سکیں. الله کے نبی حضرت نوح علیہ السلام نے ہر جانور کے لیے ایک مقرر مقدار تک کی غذاء رکھی تھی تاکہ وہ روزانہ اسے کھا سکیں. جب تک یہ طوفان رہے، کوئی بھی جانور بھوک سے نہ مرے. لیکن افسوس گدھا اپنی چالاکی اور ہوشیاری سے دوسرے جانوروں کی خوراک بھی کھا جایا کرتا تھا. صبح جب حضرت نوح علیہ السلام سب جانوروں سے پوچھتے تھے کہ یہ غذاء کس نے کھائی تو گدھا جھوٹ بولتا تھا. پس پھر الله کے نبی حضرت نوح علیہ السلام نے الله سے دعا کی کہ اے الله جو بھی یہ غذاء چالاکی اور ہوشیاری سے چوری کر کے کھاتا ہے اسے اتنا بیوقوف بنا دے کہ کبھی بھی وہ چوری نہ کرسکے. پس تب سے یہ گدھا بیوقوفوں کی طرح جیتا ہے.