”میں کبھی بھی ایسا نہیں کروں گی کہ۔۔۔“ ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اس خوبصورت سعودی لڑکی نے خوشی میں ’پاگل‘ ہو کر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں مشہور ہو گئی، دیکھ کر آپ کو ہنسی کیساتھ ساتھ لطف بھی آئے گا


ریاض (قدرت روزنامہ30-ستمبر-2017)نوجوان سعودی لڑکی نے خواتین کوڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کچھ اس طریقے سے کیا کہ پوری دنیا میں مشہور ہو گئی اور ہر جانب اس کے چرچے ہو رہے ہیں. لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ”پابندی ختم ہونے کی خوشی ناقابل یقین ہے.
کیا آپ نے کنگ روڈ پر ٹریفک دیکھی ہے، یہ مجھے بہت پیاری ہے. اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں یوٹرنز اور ٹریفک سگنلز کو کبھی خلاف ورزی نہیں کروں گی. اگر میں سیدھے روڈ پر چلا رہی ہوں گی تو دائیں جانب کھڑی ہو کر روڈ بلاک نہیں کروں گی. میں صرف کھڑے ہونے کیلئے مخصوص جگہوں پر ہی رکوں گی. میں اللہ کی قسم کھاتی ہوں کہ معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ کی جگہ پر کبھی گاڑی کھڑی نہیں کروں گی. میں حد سے زیادہ تیز گاڑی چلا کر ریڈارز پر نہیں آﺅں گی. میں قانون کی پاسداری کروں گی. “ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر اس خوبصورت لڑکی کو جتنی خوشی ہے وہ اس کے لہجے سے عیاں ہیں کہ وہ ویڈیو پیغام دینے کے دوران بھی اپنی خوشی چھپانے میں ناکام رہی اور پھر اس کی خوبصورتی اور خوبصورت پیغام کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جا رہا ہے.
..