جادو کی ایک قسم ایسی ہے کہ انسان اچھا بھلا چلتا پھرتا نظر آتا ہے لیکن اسکی اچھی عادتیں مفقود ہوجاتی ہیں اور وہ غلط راہ پر چل نکلتا ہے ۔میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو پہلے اچھے بھلے شریفوں والے کام کرتے تھے لیکن جب ان پر کسی کا جادو چل گیا وہ چوری شراب زنا وغیرہ کرنے لگ گیا،نماز چھوٹ گئی،بدکلامی اور فحش گوئی میں لگا رہنے لگا۔ایسے افراد کے لئے اگر یہ عمل کیا جائے تووہ ان شاءاللہ تمام گناہوں سے توبہ کر لے گا ۔ اس عمل کو کرنے والا شخص نمازی اور پرہیزگار ہوناچا ہئے ۔اور عمل کو باوضو ہوکر کرنا چاہئے۔
دن میں کوئی بھی وقت مقر رکر کے اوّل دو رکعت نماز حاجت پڑھیں پھر اوّل وآخر درود ابراہیمی 11 مرتبہ پڑھ کر اس عمل کو پانی ےادودھ پر 313 مرتبہ دم کرکے مطلوبہ شخص کو پلائیں اور پڑھتے وقت مریض کا مکمل تصوّر اپنے ذہن میں رکھیں کہ اس سے جادو دور ہو رہا ہے ۔جب تک مقصد حاصل نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں ان شاءاللہ کامیابی حاصل ہوگی ،یہ عمل سورہ الصفت کی آیت ایک سو اٹھارہ کا ہے ۔