ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت خالد بن ولیدؓ سے شکایت کی کہ اے امیر لشکر آپ کی فوج میں کچھ لوگ شراب پیتے ہیں ۔ آپؓ نے فوزا تلاشی لینے کا حکم دیا ۔ تلاشی لینے والوں نے ایک سپاہی کے پاس سے شراب کی ایک مشک برآمد کی لیکن جب یہ مشک آپؓ کے سامنے پیش کی گئی تو آپؓ نے بارگاہ الٰہی میں یہ دعا مانگی کہ یا اللہ اس کو سرکہ بنادے چنانچہ جب لوگوں نے مشک کا منہ کھول کر دیکھا تو واقعی اس میں سے سرکہ نکلا۔ یہ دیکھ کر مشک والا سپاہی کہنے لگا خدا کی قسم ! یہ حضرت خالد بن ولیدؓ کی کرامت ہے ورنہ حقیقت یہی ہے کہ میں نے اس مشک میں شراب بھر رکھی تھی۔(حجتہ اللہ علی العالمین ج2ص867)