چینی فوج نے نوجوانوں کیلئے خود لذتی کا سب سے خطرناک نقصان دنیا کو بتادیا، ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر تمام نوجوان یہ کام فوری چھوڑ دیں گے


چین کے کئی شہروں میں گزشتہ دنوں فوج کی بھرتیاں ہوئیں لیکن حیران کن طور پر آدھے سے زیادہ امیدوار فٹنس ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے، جس کی ایک ایسی شرمناک وجہ سامنے آ گئی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا.

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین کے صرف ایک شہر میں فوج میں بھرتی ہونے کے لیے آنے والے نوجوانوں میں سے 57فیصد فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کی کئی وجوہات میں ایک بڑی وجہ ان کا حد سے زیادہ ’خودلذتی‘ کے قبیح فعل کا ارتکاب تھا.

امیدواروں کی ناکامی کی دوسری وجوہات میں ان کا سافٹ ڈرنکس، جنک فوڈ اور شراب کا عادی ہونا شامل ہے،

جس کے باعث وہ موٹاپے، جگر اور گردوں کے مسائل سمیت دیگر عارضوں کا شکار تھے.رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے 8فیصد امیدواروں کے خصیوں کی وریدیں غیرمعمولی طور پر بڑی تھیں جس کی وجہ ان کاحد سے زیادہ خودلذتی کی عادت بد میں مبتلا ہونا تھا. کچھ امیدواروں کی نظرکمزور ہونے کی وجہ سے بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا.

..