ایک شخص نے اپنے کھیت ، باغ ، اور مکان کی حفاظت کیلئے بہت اعلیٰ نسل کا بلند قامت اور طاقتور کتا پالا ہواتھا ۔ ایک دن اس شخص کو کسی ضروری کام کے لئے شہر جانا تھا ، اس نے اپنے چھوٹے بیٹے کے پاس حفاظت کے لئے کتے کو چھوڑا اور خود بے فکر ہو کر شہر چلا گیا ۔جب واپس آیا تو اسکا کلیجہ دھک سے رہ گیا ، کتا گھر کے دروازے پر کھڑا تھا اور اسکے منہ سے تازہ خون کے قطرے ٹپک رہے تھے ،یہ کیا ؟ اسنے تنہائی کا فائدہ اٹھا کر میرے
بچے کو اپنی خوراک بنا لیا ، اس نے دیوانہ وار کتے پر فائرنگ شروع کردی ۔ اسکا غصہ بندوق کی گولیوں کی شکل میں کتے کے جسم کو چھلنی کئے جا رہا تھا۔اب وہ اندر کی طرف بھاگا تاکہ اپنے مردہ اور زخمی بچے کی لاش اٹھا سکے لیکن بچہ تو آرام کیساتھ میٹھی نیند سو رہا تھا ۔ وہاں تو ایک جنگلی بھیڑیے کی زخمی لاش پڑی تھی ، جسکو مار کر کتا باہر نکلا تھا کہ اب کوئی خطرہ تو نہیں