’کبھی بھی گھر پر یہ حرکت نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ فحش فلموں کی اداکارہ نے سب سے بڑا راز بتادیا، جان کر نوجوانوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی


فحش فلمیں وہ ناسور ہیں جو صرف جسمانی بیماری اور ذہنی پراگندگی کا ہی سبب نہیں ہیں بلکہ گھروں کو برباد کرنے کا سبب بھی بن چکی ہیں.ان فلموں کے نتائج ایسے بھیانک ہوتے ہیں کہ ان میں کام کرنے والے بھی دہائی دیتے ہیں کہ لوگ ان کی تقلید نہ کریں.

آسٹریلوی جریدے ’ڈیلی مرکری‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ لوسی بی، ریان جیمز اور لوک ڈین نے بتایا کہ ان فلموں کا حقیت کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لہٰذا اگر کوئی انہیں مثال بنا لے تو اپنی زندگی برباد کر بیٹھے گا. ادکارہ لوسی بی کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی زندگی ان فلموں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے لہٰذا وہ ہر کسی کو نصیحت کرتی ہیں

کہ انہیں صرف ایک تصوراتی اور خیالی بات ہی سمجھیں، کبھی اپنی حقیقی زندگی میں ایسے جنسی تصورات کو داخل نہ ہونے دیں. لوسی بی نے بتایا کہ ”اکثر نوجوان یہ غلطی کرتے ہیں کہ اپنی ازدواجی زندگی میں شریک حیات سے وہی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں جو وہ فلموں میں دیکھتے ہیں، اور جب یہ توقعات پوری نہیں ہوتیں تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں. یہ مایوسی ازدواجی زندگی سے بیزاری اور بالآخر گھر ٹوٹنے کا سبب بنتی ہے. اس انجام سے بچنا ہے تو فحش فلموں کے غیر حقیقی مناظر کو کبھی اپنی اصلی زندگی میں دیکھنے کی خواہش نہ کریں.“

..