عادات


دماغ انسانی جسم کا وہ انتہائی اہم حصہ ہے جو انسان کے تمام اعضا کو صبح شام کنٹرول کرتا ہے اور روز مرہ کی چند عام سی عادات اس اہم ترین حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں.ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا ایسا نازک حصہ ہے جو بہت جلد آپ کی غلطیوں اور حرکات سے بڑے صدمے اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے چند اقدامات بھی دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں.

چینی کا زیادہ استعمال :آج کل مشروبات سے لے کر کھانے اور پینے کی تمام اشیا میں کسی حد تک میٹھے کی مقدار شامل ہوتی ہے جب کہ روزانہ کی بنیادر پر میٹھے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کے دماغ پر بھی پڑنے کا اندیشہ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے…

ہوائی آلودگی :انسان کو تروتازہ رہنے کے لیے تازہ ہوا بے حد ضروری ہے کیونکہ ہمارے دماغ کو کثیر مقدار میں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مسلسل آلودہ ہوا انسان کے دماغ تک پہنچنے پر کئی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے…زیادہ کھانا : زیادہ مقدار میں کھانا وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں چربی بھی پیدا کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ دماغ کی شریانیں بھی سخت بناتا ہے جس سے انسان اعصابی دباو¿ کا شکار رہتا ہے…نیند کی کمی :نیند کا پورا ہونا بھی انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے کیوں کہ نہ صرف نیند کی کمی بلکہ زیادتی بھی انسان کو مختلف قسم کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہے اور اگر آپ 6 گھنٹے سے بھی کم نیند کرتے ہیں تو پھر آپ کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ جیسے زیادہ نیند سے دماغ کے خلیات سوجاتے ہیں ویسے ہی کم نیند بھی بہت سے امراض کا باعث بن سکتی ہے…سوچ کی کمی :کہا جاتا ہے زیادہ سوچنے سے انسانی دماغ کھلتا ہے اور نہ سوچنے یا کم سوچنے سے دماغ سکڑ جاتا ہے کیوں کہ سوچنے سے دماغ کی شریانیں چلتی ہیں اور ان کی ورزش ہورہی ہوتی ہے جو صحت مند انسان کے لیے بے حد ضروری ہے

کیوں کہ دماغ کے چلنے سے انسان چست اور توانا رہتا ہے اس لئے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سوچنے سے انسان کی فکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے…ناشتا چھوڑنا :ناشتے کو دن بھر کی سب سے اہم غذا سمجھا جاتا ہے، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ہمیں صحت مند ناشتا کرنے کی نصیحت کرتی ہے کیوں کہ اچھا ناشتا انسان کو توانا رکھتا ہے، لمبی رات کے بعد انسانی جسم کو خوراک کی لازمی ضرورت ہوتی ہے جو نہ ملنے کی صورت میں انسان شوگر کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے…سگریٹ نوشی :سگریٹ نوشی ایک ایسی عادت ہے جسے کوئی بھی انسان اچھا نہیں کہے گا کیوں کہ یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے لیکن سگریٹ نوشی کا سب سے بڑا نقصان ہے کہ یہ آپ کے اعصاب کو کم کردیتا ہے…نیند میں سر ڈھکنا :اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ سوتے ہوئے اپنے سر کو تکیے سے ڈھکتے ہیں جس سے ناک بھی چھپ جاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر ہوا ناک تک کم مقدار میں پہنچتی ہے جس سے دماغ آکسیجن کے بجائے کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ لےگا جو انسانی جسم کے لیے بہت نقصان دہ ہے.

..