اگر دن کے آغاز میں آپ کے کام بگڑنے لگیں تو یہ دس منٹ کا چھوٹا سا کام کریں


اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن کے آغاز میں ہی کوئی ایک کام بگڑتا ہے اور پھر پورا دن یہی سلسلہ جاری رہتا ہے-فرض کیجئے آپ صبح اٹھے ہیں، دفتر جانے کی تیاری کر رہے ہیں کہ پتا چلتا ہے لائٹ نہیں ہے، پانی نہیں ہے یا آپ کی گاڑی سٹارٹ نہیں ہورہی- ماہرین نفسیات اس کا بہترین حل بتاتے ہیں کہ اگر ایسا ہونے لگے تو سب کام چھوڑ کر دس منٹ کے لیے آنکھیں بند کرکے پرسکون ہوکر لیٹ جائیں-اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جب ہمارا کوئی کام بگڑتا ہے تو ہم بے چین ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ہر کام خراب ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے-ماہرین کے مطابق دس منٹ کا سکون انسان کے اندر ایسی صلاحیتیں بیدار کردیتا ہے جس سے اسے کسی بھی بگڑتے کام کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے-