پیار یا ہوس معلوم کرنے کا آسان طریقہ


پیار کی تلاش انسان کا بنیادی وصف ہے لیکن کچھ لوگوں کے لئے پیار اور ہوس میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ کچھ اپنے جیون ساتھی کے پیار کو ہوس اور کچھ اس کی ہوس کو پیار سمجھتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اندازہ لگایا جائے کہ آپ کا ساتھی آپ سے پیار کرتا ہے یا وہ ہوس کا مارا ہے۔

*وہ آپ کی دوستی کی قدر نہیں کرے گا بلکہ اس تعلق سے بھی کسی فائدہ کے حصول کا متمنی ہوگا۔
*آپ کی طرف توجہ دینے کی بجائے دوسروں کی طرف زیادہ دیکھے گا ۔
*حقیقت پسندی کی بجائے خیالی دنیا میں رہنا پسند کرے گا تاکہ اس کے جذبات کی تسکین ہوتی رہے۔
*ہر وقت جنسی عمل کی طرف توجہ دے گا اور زندگی کی حقیقت کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرے گا۔
*آپ کو اپنی زندگی کے اہم فیصلوں سے دور رکھے گا۔
*اپنی بات چیت میں حقیقت پسندی سے دور رہے گا۔
*آپ کی ظاہری خوبصورتی کی بات کرے گا اور آپ کی باطنی خوبصورتی پر بالکل توجہ نہیں دے گا۔
*اگر کسی دوسرے خوبصورت شخص کو دیکھے گا تو آپ کو بھی ویسا نظر آنے پر مجبور کرے گا۔
*آپ کے اندر کسی اور کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
*اپنے گھر والوں کو آپ سے دور رکھے گا اور ایسے ظاہر کرے گا کہ وہ آپ سے بہت مخلص ہے لیکن اس کے گھر والے نہیں چاہتے کہ وہ آپ سے ملے۔